صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ،گورنر خیبرپختونخوا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں،خیبر پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں ،صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قدرتی آفات میں حکومت ناکام ہو تو فوج سے مددکی درخواست کی جاتی ہے ، ہمارا فوج اور ریاست پر مکمل اعتماد ہے،صوبے میں امن قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔
کینالز کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے ،وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ نہروں کے مسئلے کو حل کریں ،مسائل متعلقہ فورم سی سی آئی کے ذریعے حل ہوں گے ،وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے ،کل بھی اگر کوئی حکومت بنائے گا تو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہوگی ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلئے طریقہ کار اپنانا ہو گا۔
بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات دیگر قیدیوں کو میسر نہیں،بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہےکہ کسی طریقے سے این آر او مل جائے ۔