(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے کیے گئے اقدامات اورافغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکبادبھی پیش کی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کے لیے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پربھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے،غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے،یکم اپریل تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 886,242 تک پہنچ گئی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔