تھیٹرز کے نام پر کسی کوفحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی:عظمیٰ بخاری

Apr 02, 2025 | 14:33:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

صوبائی وزیرنے اپنے بیان میں کہا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں،جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپناکردار ادا کریں،غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں، پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجابی لوک گیتوں کی کہکشاں شوکت علی:بچھڑے4 برس بیت گئے

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹس کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں، جو تھیٹر پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف کرے اس کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں