معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں: پروفیسر آصف بشیر 

ای ڈی پنزنے مریضوں کیساتھ عید منائی، گفٹس تقسیم کیے،مختلف شعبوں کا دورہ کیا

Apr 02, 2025 | 16:00:PM

(ویب ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز(پنز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے  انتظامی ڈاکٹرز کے ہمراہ عید الفطر کی خوشیاں مریضوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ منائیں۔

پروفیسر آصف بشیر نے ایم ایس ڈاکٹر عمراسحاق کے ہمراہ عید کے روز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں،جن افراد کا نصب العین دکھی انسانیت کی بھلائی اور رب کریم کی رضا کا حصول ہو وہ عزت اور تکریم کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔ 

پروفیسر آصف بشیر نے مریضوں میں عید گفٹس تقسیم کیے  اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی،انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر ادارے میں مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شاباش دی،انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ  آسیہ خانم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت کا پاکستانی حجاج کیلئے اہم فیصلہ

ای ڈی پنز  کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں صرف پنجاب سے ہی نہیں بلکہ دوسرے صوبوں سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو علاج کی تمام سہولیات مفت دستیاب ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر عدنان،ڈاکٹر اسد شاہ اور دیگر انتظامی  ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں