یو ایس ایڈ کا خاتمہ،امریکہ کی قومی سلامتی اور عالمی حیثیت کو خطرہ،سمانتھا پاور 

Apr 02, 2025 | 18:13:PM
 یو ایس ایڈ کا خاتمہ،امریکہ کی قومی سلامتی اور عالمی حیثیت کو خطرہ،سمانتھا پاور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق یو ایس ایڈ سربراہ سمانتھا پاور نے یو ایس ایڈ USAID کے خاتمے کے عمل پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کی قومی سلامتی اور عالمی حیثیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ہم امریکی تاریخ کی بدترین اور مہنگی ترین خارجہ پالیسی کی غلطیوں میں سے ایک کے گواہ بن رہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ایس ایڈ کے 2سابق اعلیٰ اہلکاروں اور ذرائع  کا کہنا ہے کہ  یو ایس ایڈ USAID  ایجنسی کے تقریباً تمام ملازمین کو رواں سال ستمبر تک برطرف کر دیا جائے گا، تمام بیرون ملک دفاتر بند کر دیئے جائیں گے اور کچھ افعال کو محکمہ خارجہ میں ضم کر دیا جائے گا۔ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈاج) کی یہ تازہ ترین کارروائی عملاً یو ایس ایڈ کی باقی ماندہ افرادی قوت کو ختم کر دے گی۔ ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "یہ یقینی طور پر حتمی خاتمہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی قیادت میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ USAID) کے خاتمے کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس کے تحت ایجنسی کے ہزاروں مقامی ملازمین اور بیرون ملک تعینات امریکی سفارتکاروں اور سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا واحد ملک جہاں ایک بھی مسلمان نہیں رہتا