(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹسمین بابر اعظم کو عید کے روز خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا منٹ گرین کرتا ٹراؤزر پہننا مہنگا پڑ گیا ،لوگوں نے سوشل میڈیا پر بلے باز کو ٹرولنگ کا نشانہ بنا لیا۔
پاکستان کے معروف بلے باز بابر اعظم جو کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں اب ایک نئے فیصلے کی وجہ سے ٹرول ہو رہے ہیں۔بابر اعظم کو عید الفطر کے دن ایک نئے تنازعے کا سامنا کرنا پڑا، جسکی وجہ انکا ایک منٹ گرین کڑھائی والے کرتے ٹراؤزر کا انتخاب تھا جو بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خواتین کے روایتی لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔
بابر اعظم نے عید کے دن اپنے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کردیا، عید کے دن کی تصاویر میں وہ منٹ گرین کرتا ٹراؤزرپہنے ہوئے نظر آئے جس پر خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔اگرچہ بابر اعظم یہ جوڑا پہن کر خوب اسٹائل مارتے دکھے لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی بنتے نظر آئے اور متعدد صارفین انکا تمسخر اڑاتے دکھے۔
انکی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو۔ایک اور صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائیگا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہیں پہنا کریں۔بابر اعظم کے ایک فین نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے، اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے۔ لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس لکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’پشپا 2‘ میں سو کمار نے اللوارجن کو کس وجہ سے کاسٹ کیا ؟