(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے الوے میں ماہ جنوری میں ایک 28 سالہ نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔اس معاملے پر پولیس تفتیش میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔ جس نے سبھی کا دل دہلا دیا ہے
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے الوے علاقے میں رہنے والے ایک 28 سالہ نوجوان نے اچانک خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا۔ لیکن خودکشی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔ پولیس واقعے کی جانچ پڑتال کر رہی تھی، اور آخر کار پولیس کو تفتیش میں کامیابی ملی اور پتہ چلا کہ خودکشی عشق کی وجہ سے ہوئی تھی۔ یہ معقولہ عام ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے، اور اس پر عمل کرتے ہوئے دو خالہ زاد بھائی بہن ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے تھے۔ کچھ عرصہ تک محبت کے رشتے میں رہنے کے بعد دونوں نے اپنی شادی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا۔گھر والوں کو اس واقعہ کا علم نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد لڑکی کو بدنامی کا خوف ستانے لگا۔ جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا اور وہ آپس میں لڑ پڑے، بدنامی کے ڈر سے دونوں کے درمیان لڑائیاں ہورہی تھیں۔ اسی دوران لڑکی نے دوسرے نوجوان سے رجسٹرڈ میرج کرلی۔متعلقہ نوجوانوں کو اس کا علم ہوا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ اسی ذہنی تناؤ سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کے بعد پولیس نے دوستوں سے پوچھ گچھ کی۔ جس پر سارا قصہ کھل کر سامنے آ گیا۔پولیس تفتیش میں واضح ہو گیا ہے کہ نوجوان نے معاشقہ میں خودکشی کی۔ اس کے بعد ممبئی کے الوے تھانے میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توبہ۔۔بابراعظم ان زنانہ ڈریس،شوشل میڈیا پر لو گوں نے رگڑا لگا دیا