بے شرم چاچی اور ڈھیٹ بھتیجا، ایسا کام کیا پولیس اور گائوں والے شرمندہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوار کے لکسر علاقے میں ایک خاتون کو اپنے بھتیجے سے پیار ہو گیا۔ خاتون کو اپنے بھتیجے سے اتنی محبت تھی کہ اس نے اپنا گھر اور بچوں سمیت سب کچھ چھوڑ دیا۔ خاتون نے اپنے پیچھے دو بچوں کو بھی چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور اہل خانہ نے بھی چچی بھتیجے کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن دونوں اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پولیس والے بھی اصرار دیکھ کر حیران رہ گئے،خاتون کی شادی تقریباً آٹھ سال پہلے ہوئی تھی۔ 28 سالہ خاتون کا اپنے بھتیجے سے معاشقہ شروع ہو گیا۔ چچی اور بھتیجے نے باقی زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون نے اپنے بھتیجے کے لئےاپنے شوہر اور بچوں کو بھی چھوڑ دیا۔ گھر والوں نے خاتون کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ادھر شوہر نے پولیس سے درخواست کی ہے ۔ پولیس نے خاتون اور اس کے بھتیجے کو تھانے بلایا۔ خاتون نے پولیس کے سامنے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ خاتون نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے بھتیجے کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے شوہر کے ساتھ نہیں جانا چاہتی۔ عورت اپنے فیصلے سے باز نہیں آئی۔ آخر کار ہار مان کر پولیس نے خاتون کو اپنے بھتیجے کے ساتھ جانے دیا، ہری دوار کی سلطان پور چوکی کے انچارج وریندر سنگھ نیگی نے کہا کہ خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی اور بھتیجے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔شوہر کی شکایت پر خاتون کو تھانے بلایا گیا لیکن اس نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا۔ گاؤں والوں کی موجودگی میں خاتون کو اس کے بھتیجے کے ساتھ روانہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:توبہ۔۔بابراعظم ان زنانہ ڈریس،شوشل میڈیا پر لوگوں نے رگڑا لگا دیا