نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Apr 02, 2025 | 21:17:PM

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی کی  محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ہونے والی باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو  ہوئی۔اس کے علاوہ کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے دو اہم شخصیات کی طویل ملاقات

مزیدخبریں