(ویب ڈیسک) امریکا کے مارویل اسٹوڈیوز نے فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘ کی شاندار کامیابی کے 4سال بعد، مارول سنیماٹک یونیورس نے ’’اسپائیڈر مین‘‘ فرنچائز کی چوتھی قسط کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا نام ہے ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ جس میں ٹام ہالینڈ ایک مرتبہ پھر اسپائیڈر مین کے کردار میں فلموں کے شائقین دل لبھائیں گے۔
مارویل اسٹوڈیوز کی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘31جولائی 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ یہ فلم گزشتہ3 فلموں سے بالکل مختلف ہوگی کیونکہ اس میں لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ اسپائیڈرمین کون ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ’ایونجرز: ڈومس ڈے‘ کی کاسٹ کا جب کچھ دنوں پہلے اعلان کیا گیا تو اس میں ٹام ہالینڈ کیوں نظر نہیں آئے تھے۔ 2026 مارول کیلئے ایک اہم سال ہے۔ اس میں یکم مئی کو ’ایونجرز: ڈومس ڈے‘ اور اس کے 3ماہ بعد ’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘31جولائی کو ریلیز ہوگی۔ مجموعی طور پر، فلموں اور شوز سمیت مجموعی طور پر سات مارول پروجیکٹس 2026میں ریلیز ہو رہے ہیں۔ جن میں متذکرہ دو فلموں کے علاوہ ’ڈیر ڈیول بورن اگین سیزن2‘ (ڈزنی+ شو)،’ پنشر‘ (ڈزنی+ اسپیشل)، ’وِژن‘ (ڈزنی+ شو)،’ ایکس مین 97: سیزن 2‘ (ڈزنی پلس شو) اور ’یور فرینڈلی نیبر ہڈ اسپائیڈرمین سیزن 2‘ (ڈزنی پلس شو) شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ’ڈومس ڈے‘ کیلئے ٹام ہالینڈ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن اتنا یقینی ہے کہ اس کے بعد کے پروجیکٹس میں اداکار شامل ہوں گے۔ 7مئی 2027 کو ریلیز ہونے والی ’ایوینجرز: سیکرٹ وارز‘ میں ٹام ہالینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’پشپا 2‘ میں سو کمار نے اللوارجن کو کس وجہ سے کاسٹ کیا ؟