شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب،اہم اعلان متوقع 

Apr 02, 2025 | 23:00:PM
شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب،اہم اعلان متوقع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی ،  وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے، شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے، وزیر اعظم بزنس ٹائیکون کو پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ایکسپورٹ اور دیگر معاشی ایشوز پر بھی بریک تھرو متوقع ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں 336 اہم کاروباری شخصیات  موجود ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ’پشپا 2‘ میں سو کمار نے اللوارجن کو کس وجہ سے کاسٹ کیا ؟