(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر،بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان،بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔صوبہ خیبرپختونخو ا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان، سوات، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ سے خوفزدہ بھارت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے را بطے کا انکشاف