سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج  سےکھل گئے، سڑکوں پر رش

Aug 02, 2021 | 09:46:AM

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، صوبہ پنجاب اور صوبہ بلوچستان میں چھٹیوں کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔ بچوں کی سکولز اور کالجز میں آمد کے موقع پر صبح سویرے سڑکوں پر رش۔

تفصیلات کے مطابق  موسم گرما کی تعطیلات کے بعدآج سے صوبہ  پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پنجاب میں  آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے ۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں  میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک دن میں صرف 50 فیصد طلبا کو سکولز میں بلانے کی اجازت ہے ۔ ادھر  صوبہ سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ  سے خوفزدہ بھارت کے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے را بطے کا انکشاف
 

مزیدخبریں