ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں تو سندھ فتح نہیں کرسکتے:سعید غنی

Aug 02, 2021 | 10:00:AM

 (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں۔ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےدو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں رکن صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔ کراچی کے پی ٹی آئی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کےارکان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا۔ حکومت افغان مسئلے پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہ لے کرغلطی کررہی ہے۔مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیںکورونا سے40افراد جاں بحق،4858 نئے کیسز رپورٹ 
 

مزیدخبریں