(24 نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بے ا حتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج سے پولیو مہم شروع