جیل میں دن کیسے گزارے۔۔؟سلمان خان نے اہم بات بتادی

Aug 02, 2021 | 11:31:AM

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے جیل میں کاٹے ہوئے مشکل دنوں کے بارے میں آخرکار بتا ہی دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔اداکارنے اس معاملے سے متعلق کافی انٹرویوزدیئے لیکن آج کل ان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کی ترجمانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔اداکارنے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے لیکن میں پھر بھی سکون میں رہنے کی کوشش کرتا تھا۔اداکارنے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم جو اتنا گندا تھا کہ بتانا بھی مشکل ہے، اداکارنے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔ استعمال کرنے کے لئے جیل میں ایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔ جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔اس سے مجھے سکون ملتا تھا اور میرا وقت بھی گزر جاتا تھا۔بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جیل میں  گزارے ہوئے  دن بہت درد ناک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
 

مزیدخبریں