موسیقی کے استاد انو ملک بھی چور   نکلے۔۔سخت تنقید کا سامنا

Aug 02, 2021 | 12:02:PM

(ویب رپورٹ) بھارت کے نامور میوزک ڈائریکٹر انو ملک بھی غیر ملکی موسیقی چوری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔انہوں نے اسرائیل کے قومی ترانے کی دھن اپنے ایک گیت میں شامل کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین انو ملک کی خوب کلاس لے رہے ہیں، انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق گلوکاری کا ریئلٹی شو  ’انڈین آئیڈیل 12‘ اکثر ہی میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنا رہتا ہے۔ کبھی شو میں حصہ لینے والوں اور کبھی ججز کے سبب یہ شو  ہمیشہ مشہور رہا ہے۔ ان دنوں انڈین آئیڈیل کے جج انو ملک  ہیں، جو سوشل میڈیا پر ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ انو ملک اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑی ڈولگوپیات کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ٹرول ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈولگوپیات کی جیت کے بعد اسرائیل کا قومی ترانہ بجا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیااور اسرائیل کے ترانے  کو سنتے ہی لوگوں کو انو ملک کے گیت’میرا ملک میرا دیش میرا یہ چمن‘  کی یاد آگئی، جس کے بعد صارفین نے انو ملک کو ٹرول کرنا شروع کر دیا اور کہنے لگے کہ کیا انہیں کاپی کرنے کے لئے دوسرے ملک کا ترانہ ہی ملا۔ صارفین مسلسل ویڈیو پر کمنٹ کرکے انو ملک کو نشانے پر لے رہے ہیں۔کئی صارفین سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے انو ملک کا مذاق بنا رہے ہیں اور اسرائیل کا قومی ترانہ چوری کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اسرائیل کے قومی ترانہ میں ’دل جلے کے میرا ملک میرا دیش یہ چمن‘  گیت کم رفتار پر اور کیونکہ انو ملک میوزک ڈائریکٹر تھے، مجھے اب 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ انہوں نے اس میوزک کو بھی یہیں سے کاپی کیا ہے۔ایک دیگر صارف نے لکھا ہے کہ ’جب اسرائیل نے اپنے قومی ترانہ کو استاد انو (انور) ملک کے قومی ترانہ سے فلم ’دل جلے ‘سے کاپی کیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب انو ملک کسی تنازعہ کا حصہ ہوں، اس سے پہلے بھی ان پر کئی طرح کے الزام لگ چکے ہیں۔ می ٹو موومنٹ کے دوران بھی انو ملک کا نام سرخیوں میں رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے نیا ٹیلنٹ شو  کردیا

مزیدخبریں