(ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اہلکار دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کردی۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے اٹل شریف اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج سے پولیو مہم شروع