ایشوریا کا بھائی بنا تھا تو اس جیسا لگتا ہوں گا:شاہ رخ خان

Aug 02, 2021 | 12:24:PM

 (24نیوز) شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اب تک اس غلط فہمی میں جی رہا ہوں کہ ایشوریا کا بھائی بنا تھا تو اس تو جیسا لگتا ہوں گا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فِلم 'جوش' سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریا میری جڑواں بہن بنی تھیں اور لوگوں نے مجھے ایسا کہا کہ ہم دونوں بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

بالی وڈ کِنگ خان کا ایک ویڈیو کِلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سابقہ مِس ورلڈ کے ہمراہ ایوارڈز شو میں موجود ہیں۔

شاہ رخ اور ایشوریا کے اِس ویڈیو کِلپ کو صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے اور کئی مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا جب کہ دیگر نے  اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 2000 میں پیش کی جانیوالی بالی وڈ کی رومانوی فلم 'جوش' میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جڑواں بہن بھائی کا کردار نبھایا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک: دل والے ایموجیز پر کس کا نمبر ہے؟

مزیدخبریں