منی لانڈرنگ کیس۔۔ شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پرعدالت نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں جج حامد حسین نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔شہباز شریف کے وکلاء نے ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروایا اور استدعا کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کی درخواست ضمانت میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں تو سندھ فتح نہیں کرسکتے:سعید غنی