10سالوں میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے33 ہزار895واقعات رپورٹ

Aug 02, 2021 | 12:31:PM

(24 نیوز)پاکستان میں2009 سے2019 تک 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے33 ہزار 895واقعات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالے سےگزشتہ 10 سالوں کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2009 سے 2019 تک پاکستان میں 33,895 کیسز ایف آئی اے کو رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 10 سالوں میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیسز سال2010میں73 فیصد رپورٹ ہوئے،10 سالوں کے دوران 18 سال سے کم عمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کیسز  سال2015 میں 48 فیصد رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں زیادہ تر ملزمان کی عمر 19 سے 24 سال ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی زیادہ تر عمر 7 سے 10 سال ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال2020 کے دوران ملک بھر میں ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف 24 ایف آئی آر کاٹیں۔سال 2020 کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں2مقدمے، پنجاب میں11، سندھ میں 6، بلوچستان میں2 جبکہ اسلام آباد میں3 مقدمات درج ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے 2 اپیس سے51 فحش فلمیں ضبط

مزیدخبریں