اسلام آباد: راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دیے گئے

Aug 02, 2021 | 12:46:PM
اسلام آباد: راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیم انتظامیہ نے کہا تھا کہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش انتہائی کم ہے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر اسپل ویز اوپن کردیے جائیں گے۔ راول ڈیم اسپل ویز سے آدھا فٹ پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

رواں سیزن میں دوسری مرتبہ راول ڈیم اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ دردانہ بٹ وینٹی لیٹر پر، دعائے صحت کی اپیل