(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹ آف سیلز نصب نہ کرنے پر کاروبار سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پوائنٹ آف سیلز نصب نہ کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پوائنٹ آف سیلز نصب نہ کرنے پر ایف بی آر افسران کو کاروبار سیل کرنے کا اختیار ہوگا۔ایف بی آر نے کاروباری مراکز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ایف بی آر ٹیمیں بڑے ریٹیلرز پر پوائنٹ آف سیلز لگائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیمیں بڑے ریٹیلرز کی سیل کو مانیٹر کریں گی اور ٹیمیں نئے ریٹیلرز کو بھی تلاش کریں گی۔ ایف بی آر ٹیمیں بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: 10سالوں میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے33 ہزار895واقعات رپورٹ