عوام کی سہولت کیلئےموبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ کراچی میں عوام کی سہولت کے لئے موبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہو رہے ہیں، موبائل ویکسینیشن سے شہریوں کو مزید آسانی ہوگی، یکم اگست کو سندھ میں 2 لاکھ 11ہزار افراد نے ویکسینیشن کرائی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دو اگست کا ہدف سوا 2 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہے،ایکسپو سینٹر کے بعد 11 مختلف سینٹر 24 گھنٹے ویکسینیشن کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس کو ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 87 فیصد افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دیے گئے