عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں :شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن اور ش میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ، ان کے سب بیانیے ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے۔پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اورش لیگ 2 جماعتیں ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کو کوئی پذیرائی نہیں مل رہی۔5 اگست کوملک بھر میں یوم استحصال منائیں گے۔عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم پاکستان آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، پولیس نے 11 لوگوں کو پکڑا تھا جن میں 4 ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں، ان سے تفتیش کا ریکارڈ موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا ہے، ماہ مقدس میں ہرصورت امن وامان برقراررہےگا، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں۔
نورمقدم کیس سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ملزموں کو گرفتار کیا، پولیس مقابلے میں ملزم کو نہیں مروا سکتا، امید ہے ملزم کو سزائے موت ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔ جڑواں شہروں کے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کریں گے، 30 اگست تک نالوں پرقائم تجاوزات ختم ہونی چاہئیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے، نادرا، سائبرکرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آ کررپورٹ کریں، چین ہماراعظیم دوست ہے، ہرمشکل میں ساتھ دیا۔عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کا کیس جھوٹا۔۔سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا:عطااللہ تارڑ