جولائی کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی

Aug 02, 2021 | 14:29:PM
 جولائی کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ماہ جولائی میں ہونیوالی مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ،جولائی 2021  میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کےمطابق جولائی کےمہینے کے دوران شہروں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا ،دیہاتوں میں جولائی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 8  فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کےمطابق جولائی میں شہروں ٹماٹر 82.4 اور پیاز 32.5 فیصد مہنگے ہوئے، جولائی میں دیہاتوں میں ٹماٹر 101.6  فیصد اور پیاز 47.6 فیصد مہنگے ہوئے،ایک ماہ میں گھی 6.7 اور کوکنگ آئل 6.5 فیصد مہنگا ہوا،جولائی میں چینی 5 فیصد آلو اور دال چنا  4.89 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ میں تیل و گیس 12.7 فیصد اور موٹر فیول 8.8 فیصد مہنگا ہوا ۔رپورٹ کےمطابق ایک سال میں گھی 32.85 فیصد اور کوکنگ آئل 31.7  فیصد مہنگا ہوا  مہنگا ہوا ،جولائی 2020 کے مقابلے میں انڈے 24 فیصد اور چینی 23 فیصد مہنگی ہوگئی ،ایک سال میں مصالحہ جات 16.7 فیصد مہنگے ہوئے ،جولائی 2020 کے مقابلے میں آٹا 14.9 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دودھ ، گوشت اور مکھن 13 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2020 کے مقابلے میں جولائی 2021 میں بجلی 21.72 فیصد مہنگی ہوگئی ،ایک سال میں موٹر فیول کی قیمتوں میں 16.43 فیصد اضافہ ہوا ،ایک سال میں تیل وگیس کی قیمتوں میں 37.58 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں جوتے16.2 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس12 فیصد مہنگے ہوئے ۔

 یہ بھی پڑھیں:  موسیقی کے استاد انو ملک بھی چور   نکلے۔۔سخت تنقید کا سامنا