کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا حصول محال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کا نادرہ دفتر کے باہر رش
تفصیلات کے مطابق سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آنے والی خواتین کی بھی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہری خواتین نے بتایا کہ صبح 8 بجے نادرا دفتر آئیں ہیں،اب تک سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا،ضلعی انتظامیہ کو چاہیے شہریوں کے لیے فوری طور پر کوئی بندوبست کرے۔
شہریوں نے مزید بتایا کہ 71 ویکسینیشن سینٹرز ہیں اور نادار کا صرف ایک ہی دفتر کام کر رہا ہے،بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے،دفاتر سے چھٹی لے کر سرٹیفکیٹ لینے آئیں ہیں،مزید کاونٹرز کو بڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد:سسر نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا