کورونا کی چوتھی لہر ۔۔کاروبار رات 8بجے بند۔۔ہفتے میں 2دن چھٹی۔۔نئی پابندیوں کا اعلان

Aug 02, 2021 | 17:58:PM
 کورونا کی چوتھی لہر ۔۔کاروبار رات 8بجے بند۔۔ہفتے میں 2دن چھٹی۔۔نئی پابندیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 سے کم کرکے 8 بجے تک کر دئیے ہیں ۔ان پابندیوں کا آغاز 3 اگست سے ہو گا اور یہ 31 اگست تک نافذ رہیں گی جبکہ ہفتے میں ایک دن کے بجائے اب دو دن چھٹی ہو گی جنہیں 'سیف ڈیز' کا نام دیا گیا ہے البتہ اس بات کا اختیار صوبے کو ہو گا کہ وہ کن دو دنوں میں چھٹی کریں گے۔
 تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی نرمیوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیااور حالات خراب ہوئے ۔اس لئے کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے پیش نظر ملک کے اہم شہروں میں 31 اگست تک نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم کی منظوری کے بعد کچھ فیصلے کئے ہیں۔ لیکن ہمیں عوام کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ بندشوں سے کمزور طبقہ بہت متاثر ہوتا ہے۔ ہم نے دیہاڑی دار طبقے کا بھی خیال رکھنا ہے۔ کورونا کی تین لہروں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی اپنائی گئی تھی، اس وقت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ویکسی نیشن کرانے والے افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کا اطلاق بالکل بھی نہیں ہو رہا اور اس پر عملدرآمد میں کمزوریاں سامنے آئی ہیں جبکہ انتظامیہ بھی یہ کہہ رہی تھی کہ ہر ریسٹورنٹ میں جا کر دیکھنا ممکن نہیں کہ صرف ویکسی نیشن والوں کو آنے دیا جا رہا ہے یا نہیں، اسلئے ان ڈور ڈائننگ کو بند کیا جا رہا ہے البتہ باہر بیٹھ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے لیکن اس کا وقت بھی 12 بجے سے کم کر کے 10 بجے تک کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بندشیں لگیں گی۔ ہم نے 22 کروڑ لوگوں کی حفاظت کرنی ہے۔۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادیوں پر بھی یہی قانون لاگو کیا گیا تھا کہ اگر آپ کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے تو آپ شادی میں جا سکتے ہیں لیکن اس پابندی پر بھی اطلاق نہیں کیا گیا لہٰذا 400 لوگوں سے زائد افراد کو شادی میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دفاتر پر پابندیوں کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ پہلے یہ کہا گیا کہ 50فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہو گی اور بقیہ عملہ گھر سے کام کر لے گا، اب کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے وہی پالیسی دوبارہ سے لاگو کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ 70فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت میں کمی کرتے ہوئے اسے 50 فیصد کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ جن شہروں میں پابندیوں کا اطلاق ہو گا ان میں صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد، صوبہ سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں 8 تاریخ تک پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جن شہروں میں پابندیوں کا اطلاق ہو گا ان میں صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد، صوبہ سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں 8 تاریخ تک پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں میرپور اور گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو میں بھی ان پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔ایشوریا کا بھائی بنا تھا تو اس جیسا لگتا ہوں گا:شاہ رخ خان