وزیراعظم آزاد کشمیر کے تقرر میں تاخیر۔۔ وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پارٹی تقسیم ہونے اور مخصوص نشستوں پر شکست کے خوف نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کا فیصلہ لٹکا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر اس وقت دھڑے بازی عروج پر ہے ۔ایک دھڑا پارٹی صدر کی قیادت میں سرگرم عمل ہے تو دوسرا دھڑا تنویر الیاس اورسابق اسپیکر کی قیادت میں وزارت عظمیٰ کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے اور وزن بھی اسی گروپ کا زیادہ بتایا جاتا ہے۔
اب جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلایا جا چکا ہے جس میں مخصوص نشستوں پر انتخاب بھی ہونا ہے ایسے میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو خدشہ لاحق ہو گیا کہ اگر مخصوص نشستوں پر انتخاب سے قبل اعلان کر دیا گیا تو ان نشستوں پر شکست کے امکانات ہیں جس پر پارٹی قیادت نے اسمبلی ممبران کا فورم مکمل ہونے کے بعد 3اگست کو نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب سیاسی حرکات پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کے اندر یہی صورت حال رہی تو اسے 2006 والی اسمبلی ممبران کی سیاست سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا