سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی کشمیرپریمئیر لیگ سے متعلق بھارتی سازشوں کے خلاف بول پڑے

Aug 02, 2021 | 18:02:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی کشمیرپریمئیر لیگ کے انعقاد پر بھارتی سازشوں کے خلاف بول پڑے ۔مونٹی پنیسر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو نا بھیجنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مونٹی پنیسر  کا کہنا ہے کہ  انگلش بورڈ نے مجھے بتایا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا، کے پی ایل کا حصہ بننے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

سابق انگلش اسپنر نے کہا کہ بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں، بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

یا د رہے کہ اس سے قبل سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کے پی ایل کھیلی تو بھارت کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار دنانیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ تصاویر وائرل

مزیدخبریں