عمران خان کو غریب کا خیال نہیں۔ جھوٹ بولنے اورسیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرول مصنوعات پر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے پٹرول پر ٹیکسز کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے، خان صاحب! عوام پر رحم کریںاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کےلئے پٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے،پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کومستحکم رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کی دو خوراکیں لگوانے والے طلبا کو اسکول آنے کی اجازت