(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نثار کھوڑو نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے چوتھی بارطلب کئے جانے پر عبور ی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
میڈیا کے مطابق پی پی رہنما نثار کھوڑو پر بطور صوبائی وزیر خوراک فلور ملز کو گندم کے کوٹے کی تقسیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نثار کھوڑو کو اس کیس کی تحقیقات کے لئے سکھر نیب میں 8 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو نے اس سے پہلے تین انکوائریوں میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لئے خوشخبری
نیب کا بلاوا۔۔پی پی رہنما عدالت پہنچ گئے
Aug 02, 2021 | 18:38:PM