(ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس میں لیمونٹ مارسیل جیکبز کو پر لگ گئے, دنیا کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق100 میٹر ریس میں چیمپئن بننے والے لیمونٹ مارسیل جیکبز نے پہلے اطالوی ایتھلیٹ کا اعزاز پالیا ہے۔ انھوں نے 9.80 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے نیشنل ریکارڈ بھی قائم کیا، امریکا کے فریڈ کیریلی نے 9.84 سیکنڈز کی پرفارمنس دیکر سلور میڈل پر اکتفا کیا جبکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے آندرے ڈی گریسی نے برانز میڈل اپنے نام کیا، ان کا ٹائم 9.89 رہا.2004 ایتھنز گیمز کے بعد مینز 100 میٹر میں نیا اولمپک چیمپئن سامنے آیا۔
اس سے قبل اس ایو نٹ پر جمیکا کے یوسین بولٹ کا راج تھا لیکن وہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ایتھلیٹکس مینز ہائی جمپ میں قطر کے متاز بریشم نے گولڈ، گیان میرکو تیمباری نے سلور اور بیلاروس کے میکسم نیڈاسکو نے برانز میڈل پایا۔ ایتھلیٹکس ویمنز ٹرپل جمپ میں وینزویلا کے یولیمار روجاس نے پہلی، پرتگال کی پیٹریشا میمونا نے دوسری جبکہ اسپین کی اینا پیلیٹیرو نے تیسری پوزیشن پر حق جتایا۔ ویمنز 100 میٹر ہرڈلز ریس میں جیسمین کیماچو کوائن نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کردیا۔
انھوں نے سیمی فائنل میں 12.26 کی پرفارمنس پیش کرڈالی، اس طرح انھوں نے سیلی پیئرسن کا سابقہ ریکارڈ توڑدیا، جو انھوں نے 12.35 کی پرفارمنس پیش کرکے بنایا تھا۔ ایتھلیٹکس ویمنز شاٹ پٹ میں چین کے لی جیاؤ گونگ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ امریکا کی ریوین سوئینڈرز نے سلور جبکہ نیوزی لینڈ کی ایڈمز ویلیری نے برانز میڈل پایا۔ ٹینس ویمنز ڈبلز میں جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیجیکووا اور کیٹرینا سیناکووا نے گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں ناکام رہنے والی سوئس جوڑی بیلینڈا بینسک اور گولیبک نے سلور میڈل پر اکتفا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار دنانیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ تصاویر وائرل