نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا: فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ کچھ نام نہاد دانشور ہر وقت پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں،نوازشریف اورمیڈیا کے کچھ لوگ مل کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا،چودھری نثار پارٹی لیڈرشپ کے خلاف بولے اور فارغ ہو گئے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ پرواہ نہیں کرتے،وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم پر ڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی ،ہم نے امریکا کاساتھ دیا، بدلے میں افغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دے دیئے ،ان کاکہناتھاکہ اڈے مانگنے کی بات سرکاری طور پر نہیں ہوتی ۔
فوادچودھری نے کہاکہ طالبان ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن ہمارا ان پر اثر ہے، افغانستان کے فیصلے پاکستان کے بغیر نہیں ہو سکتے،ان کاکہناتھا کہ مریم اور بلاول وراثتی جائیداد کی وجہ سے پارٹی لیڈرز نہیں ہو سکتے ،نوازشریف نے نقصان پہنچایا، اجمل قصاب ہمارا ملازم نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماراوژن ملک سے غربت کو ختم کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان