(24نیوز) شہر میں قائد میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو تین روز گذرگئے، جس کا فائدہ مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد کم ہونے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22.7 ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 23.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
سندھ بھر میں میں 2 ہزار 549 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک ہزار 755 مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 20 اموات ہوئیں، کورونا کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 21 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ سوئمنگ پول پر : نئی ویڈیوز نےتہلکہ مچا دیا
کراچی میں لاک ڈا ؤن ۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک فیصد کمی آگئی
Aug 02, 2021 | 19:01:PM