نوسر با ز خاتون نے کس مہارت سےقیمتی ہیرے چرائے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)جعلسازی سے ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی خاتون پر مقدمے کی سماعت مکمل ۔ساڑھے پانچ برس قید کی سزا دی گئی ۔
یہ واقعہ لندن میں پیش آیا تھا جب ایک فرانسیسی خاتون لولو لاکاٹوس ہیروں کی ایک بڑی دکان ’بوڈیز‘ میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیرے جواہرات کی ماہر ہیں اور انہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خود کو روسی ارب پتی سرمایہ کار کی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطورِ خاص ہیروں کے انتخاب کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے بڑی چالاکی سے ہیروں کا بیگ اپنی گود میں رکھا اور اس کی جگہ ایک ایسا بیگ واپس کیا جس میں سات پتھر ہی موجود تھے۔ یہ کام انہوں نے بہت ہوشیاری سے کیا جس کی تفصیلات ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
جیسے ہی دکان سے وابستہ ہیروں کی ماہر ایما بارٹن اور لولو تنہا رہ گئیں، لولو نے ہیروں کا چھوٹا پرس اپنے پرس میں رکھا اور اسے بہت چالاکی سے ایک ویسے ہے پرس سے بدل دیا جس کا ادراک خود ایما کو بھی نہ ہوسکا۔ اس کے بعد خاتون دکان سے باہر آگئیں اور پورا گروہ تین گھنٹے میں ہی لندن سے پرواز کرکے فرانس بھاگ گیا۔
بعد میں جب وہی مہربند پرس کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں سات ہیروں کی بجائے سات معمولی پتھر ہیں۔ تفتیش کار سارجنٹ ولیم نے بتایا کہ یہ فلمی انداز کی ایک واردات ہے جس میں خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ مقدمے کا فیصلہ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوا جس میں انہیں ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یہ ہما را حق ہے۔۔ کے پی ایل سے متعلق الزامات پر بھارت کا پی سی بی کو جواب