ایک قوم ایک نصاب۔۔پنجاب سے آغاز۔۔سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)"ایک قوم، ایک نصاب، پنجاب سے آغاز"، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیمی نصاب کا نفاذ کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں یکساں نصاب کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں "Single National Curriculum" کا نفاذ شروع کیا جا رہا ہے یہ ایک تاریخی قدم ہے جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا اور تمام بچے بہترین نصاب پڑھیں گے.
یہ بھی پڑھیں:شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی انتقال کر گئے