(24نیوز)امریکی اخبار نے کہاہے کہ افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے ۔
اخبارکی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں کے باعث شہریوں کی نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہر ہفتے کم ازکم 30ہزار افغان بے گھر ہورہے ہیں، افغانستان میں بہت سے بے گھر افرادنے خیموں میں پناہ لی ہے۔بہت سے افغان محفوظ مقامات پررشہ داروں کے یہاں بھی منتقل ہوئے۔
اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے400 میں سے آدھے سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں، افغانستان میں طالبان کی ممکنہ انتہاپسند حکومت، سول وار کے خدشات بڑھ گئے۔امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں مہاجرین کے بحران کی ابتدائی علامات ظاہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا: فوادچودھری
افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔۔ امریکی اخبار
Aug 02, 2021 | 19:58:PM