(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہاہے کہ شہبازشریف نے بھائی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، ن لیگ میں بڑوں کی نہیں ،بچوں کی جنگ چل رہی ہے، ن لیگ میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جنگ جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف کنفیوژن کا شکار ہیں، شہبازشریف ماضی کی غلطیوں کا ذکر کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جاناہی نہیں چاہئے تھا،شریف خاندان کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہئے،شہریار آفریدی نے کہاکہ شاہد خاقان شہبازشریف کے خلاف بات نہیں کر سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: نیب براڈ شیٹ تنازع: برطانوی عدالت نے نیب کو بڑا جھٹکا دیدیا