ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کا کیس ۔۔پو لیس نے زیادتی ثابت ہونے کا دعویٰ کر دیا

Aug 02, 2021 | 21:50:PM
 ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کا کیس ۔۔پو لیس نے زیادتی ثابت ہونے کا دعویٰ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولیس نے کراچی کی ڈاکٹر ماہا شاہ سے زیادتی ثابت ہونے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ڈی این اے لڑکی کی لاش سے لیے گئے نمونے سے میچ ہوگیا۔ملزم نے لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈی این اے کے نمونے جامعہ کراچی بھیجے گئے تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزمان کی زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

عدالت نے زیادتی کی دفعات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا اور ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے9 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں 2 ملزمان کی مقدمے سے زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل رہیں گی، جرم ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے کیس تفتیشی افسر کو ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے نمونے دینے کے لئے ملزمان کی رضامندی ضروری نہیں ہے۔

پراسکیویشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ابھی تک ڈی این اے کے نمونے نہیں دئیے ہیں جو کہ بدنیتی پر مبنی ہیں لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان ۔۔افتتاحی میچ میں آفریدی اور شعیب ملک کی ٹیموں کا ٹا کر ا