گاﺅں والوں نے 2 دن سے سیلاب میں گھرے بندروں کو حیران کن طریقے سے بازیاب کرا لیا، ویڈیو وائرل

Aug 02, 2021 | 22:36:PM
گاﺅں والوں نے 2 دن سے سیلاب میں گھرے بندروں کو حیران کن طریقے سے بازیاب کرا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گاﺅں والوں نے سیلاب میں گھرے بندروں کو حیران کن طریقے سے بازیاب کرالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، صارفین کی جانب سے گاﺅں والوں کے حیران کن آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے ، ابتک ویڈیو 37 ہزار لوگ لائکس کر چکے ہیں جبکہ ایک ہزار کے قریب کمنٹس اور5 ہزار4 سو مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت میں 100 کے قریب بندر سیلاب میں گھر چکے تھے اور وہ 2 دن سے بے یارومدد گاردرخت پربیٹھے تھے،بھدراڈیم کھولے جانے کے بعد علاقے میں سیلاب آگیا تھاجس سے 100 کے قریب بندر سیلاب میں گھر گئے تھے،گاﺅں والوں نے بندروں کی مدد کرنے کی کوشش کی اوروہ ایک کشتی درخت کے قریب لائے مگر بندر اتنے خوفزدہ تھے کہ ان میں کوئی بھی کشتی میں نہ کودا۔

گاﺅں والوں نے بندروں کو بازیاب کرانے کا ایک حیران کن طریقہ اختیار کیا،انہوں نے رسی سی بنی لمبی سیڑھی بنائی ، انہوں نے سیڑھی کو ایک درخت سے باندھ دیا اور اس کا دوسرا سرا کنارے پر باندھ دیا۔جلد ہی بندروں نے محسوس کیا کہ یہ بازیابی کیلئے راستہ بنایا گیا ہے اس طرح وہ رسی کی بنی ہوئی سیڑھی پر اترے اور اپنا راستہ اختیار کیاجلد ہی دیگر بندروں نے اپنے ساتھیوں کی پیروی کی ،بندروں کو بازیاب کرانے کا یہ کتنا شاندار خیال تھاایک ایک کرکے تمام بندر خود کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی ٹر ین میں سو ار ہو نا خا تون کو مہنگا پڑگیا۔۔ویڈیو وا ئرل