پولیس نے مشکوک جان کر ماڈل گرل کی تلاشی لی تو کیا نکل آیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں 19 سالہ ماڈل لورین کوٹیئربوئیررومیئرو منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ جس نے اپنے زیرجامہ منشیات چھپا رکھی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمہ کئی سال سے برازیل کے شہر سایپایلو میں منشیات فروشی کر رہی تھی۔گرفتاری کے روز بھی وہ منشیات گاہکوں کو دینے کے لیے لیجا رہی تھی کہ پولیس نے راستے میں مشکوک جان کر روک لیا اور تلاشی لینے پر اس کے بریزیئر اور انڈرویئر سے چرس اور دیگر انواع کی منشیات برآمد ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد لورین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سایپایلو کے ’ہوٹل ایورے‘ میں مقیم ہے اور اس کے کمرے میں منشیات کی ایک بڑی مقدار موجودہے۔ پولیس نے اس کی نشاندہی پر ہوٹل پر چھاپہ مارا تو اس کے کمرے سے چرس کے 85بیگ، کوکین کے 295بیگ، پرفیوم لانچرز کی 97بوتلیں اور دیگر کئی طرح کی منشیات برآمد ہو گئیں۔
اس برآمدگی پر پولیس نے ہوٹل کے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا۔ لورین کے بوائے فرینڈ کو بھی اس کے شریک جرم ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی بیوی نے دوسرے نکاح سے چندلمحے قبل دلہا کو ہتھکڑی لگوا دی