آرمی ایویشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے ، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔
بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 1, 2022
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا، جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب ریلیف کارروائیوں کے دوران رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ،کورکمانڈر سمیت 6افراد سوار