شجاعت حسین کی پریس کانفرنس: مسلم لیگ (ق) کا بڑا ردعمل آگیا

Aug 02, 2022 | 09:52:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات مقبول ولی اور مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات ایس آر ناصر نے اپنے الگ الگ بیانات میں

 سابق صدر مسلم لیگ شجاعت حسین اور سابق سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے سامنے طارق بشیر چیمہ نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے گلگت بلتستان کے صدر کی اپنی حمایت کے بارے میں کہا، حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان مسلم لیگ کی پوری پارٹی کا ایک فرد بھی ان کیساتھ نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: عدالت کا بڑا حکم جاری

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ بلوچستان ایس آر ناصر نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ کا کوئی صدر ہی نہیں، طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ بلوچستان کا اپنے ساتھ بیٹھنے کا ذکر کیا جس کا کوئی نام و نشان تک نہیں، یہ امر نہایت قابل افسوس ہے۔

مقبول ولی نے کہا ہم مسلم لیگ کی پارلیمانی اکثریت کیساتھ ہیں، پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر مسلم لیگی پارلیمانی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کے تمام عہدیدار پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں