(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری،کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ392 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
این آئی ایچ کے اعداوشمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیرہ ہزار آٹھ سو بائیس ٹیسٹ کئے گئے، ایک سو چھپن مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔