(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت جوانوں کی سلامتی بارے تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور اچھے انسان ہیں، دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شجاعت حسین کی پریس کانفرنس: مسلم لیگ (ق) کا بڑا ردعمل آگیا
شہباز شریف نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئے قوم خصوصی دعا کرے، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنیوالے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال ہیں، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں، یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔
آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔