ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جا ری ہو رہی ؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت: الیکشن کمیشن
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جس میں کہا گیا کہ یہ تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے، پی ٹی آئی نے امریکہ سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی، پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ملی ہے، غیر قانونی فنڈز ثابت ہوئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سے فنڈز لیے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، تحریک انصاف نے 13 اکاؤنٹس پوشیدہ رکھے جبکہ 8 اکائونٹس کو اون کیا، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔