(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کیخلاف میڈیا جنگ اپنی موت آپ مرگئی، عمران خان مقبول اور مضبوط سیاسی رہنما ہے، یہ وہ والا وقت نہیں ہے کہ پارٹی پر پابندی لگا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنما نذیرچوہان گرفتاری کے بعد نئی مشکل میں پھنس گئے
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ جہاں بھی جانا پڑا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن ہی اڑا دیا جائے گا، مخالف 14 سیاسی جماعتوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے، یہ عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے، ہمیں فورا الیکشن کرانے چاہئیں۔