ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

Aug 02, 2022 | 12:06:PM

 (24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کو پبلک فنڈنگ کرتی ہے، سمجھ نہیں آتی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اوورسیز کودشمن کیوں سمجھ لیا ، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو حق نہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کیا یہ کیس فارن فنڈنگ کا تھا؟ یہ بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فارن فنڈنگ نہیں تھی، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا، ہم بتائیں گے کہ یہ16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، عمران خان کو آڈٹڈ اکاؤنس ملے، میرا آڈیٹر کہہ رہا ہے کہ سارے اکاؤنٹس لیگل ہیں، مس ڈکلیئریشن کے معاملے کو ہم دیکھ رہے ہیں اس کا جواب ہم دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے، خطرہ جماعتوں کو یہ ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت نہ کھو دیں، عوام میں مقبولیت کھونے کا یہ خطرہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہے، فضل الرحمان کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے،تحریک انصاف کی مقبولیت  میں اب مزید اضافہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پنڈورا باکس کھل گیا، اب کیا ہوگا؟اہم خبر جانیے
 

مزیدخبریں