کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ,چین کی دھمکی پر امریکا کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین کی جانب سے سخت ردعمل آیا جس پر امریکا کا کہنا ہے کہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کو دیگر امریکی ارکان کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے۔جان کربی کا کہنا ہے کہ چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ بیجنگ کے اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔